زبیر صاحب چھپ کر مل لیتے ہیں اور کہتے میں کب ملا، علی محمد
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت
اپوزیشن کو جلسوں سے نہیں روک رہی، جلسہ کریں چھوٹی موٹی پرابلم تو ہوتی
ہے۔زبیر صاحب رات کے اندھیرے میں شیطانیاں کرتے ہیں کبھی چھپ کر مل لیتے
ہیں اور کہتے میں کب ملا ہوں پھر کہتے ہیں میں تو چائے پینے آیا تھا۔
مولانا فضل الرحمٰن کی پکی چھٹی ہوگئی ہے وہ چاہتے ہیں سب کی چھٹی ہوجائے، ن لیگ کے دور میں ضمنی الیکشن کے دوران ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے یہ دھاندلی ہے، زیادتی کے مجرموں کیلئے پھانسی کی سزا ہونی چاہئے اپوزیشن پارلیمنٹ میں تعاون کرے۔
فارن فنڈنگ کیس میں تمام دستاویزات جمع کرادی ہیں ن لیگ، پیپلز پارٹی بھی جمع کروائیں۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں نواز شریف و مریم نواز کے ترجمان محمد زبیربھی شریک تھے۔
محمد زبیر نے کہا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ حکومت کے اختتام کی شروعات ثابت ہوگا، گوجرانوالہ کے پولیس افسران تبدیل کردیئے گئے اپوزیشن نے عوام کو متحرک کیا ہے،اے پی سی کے بعد ملک میں سیاسی شعور پیدا ہوا، ہم نے اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مانگی تھی ابھی تک نہیں ملی۔
بھارتیوں اور یہودیوں نے پی ٹی آئی کوپیسہ دیا اسی لئے فارن فنڈنگ کیس سامنے نہیں لانے دیتے، حکومت اجازت نہ دے تب بھی گوجرانوالہ جلسہ میں ہوگا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نےکہا کہ چارسدہ میں بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا مجرم پکڑا گیا۔
Post A Comment:
0 comments: