Navigation

پنجاب میں پی ٹی آئی کی اپنے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد

حکمراں جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدھ کی صبح سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کروائی گئی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد دوست محمد مزاری اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق ’یہ اختیارات سپیکر کی ہدایات پر واپس لیے جارہے ہیں، نوٹی فیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ ادراوں کو بھی بجھوا دی گئی ہے۔‘ نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اختیارات واپس لیے جانے کے بعد اب ڈپٹی سپیکر اجلاس طلب نہیں کرسکتے۔‘ پنجاب اسمبلی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ڈپٹی سپیکر کے احکامات کا کوئی ڈائری نمبر یا ریکارڈ نہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپنے شیڈول کے مطابق 16 اپریل کو ہی منعقد ہوگا۔‘ دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے لیے آنے والے مسلم لیگ ن کے وفد کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
بدھ کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخل ہونے سے روکنے پر مسلم لیگ ن کے وفد نے اسمبلی گیٹ پر ہی دھرنا دیا اور کچھ دیر بعد وہاں سے روانہ ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد واپس ہوٹک جارہے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔‘ اپوزیشن ارکان کی جانب سے دھرنا دیے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی۔ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا۔ ’صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے اور انہوں نے صوبے میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے۔‘
Share
Banner

PehchanNewsHD

Post A Comment:

0 comments: