عارف والاصائمہ نرس انسانی زندگی کے لئے وبال جان بن گئی
عارف والاصائمہ نرس انسانی زندگی کے لئے وبال جان بن گئی
سرکاری ہاسپٹل 351 ای بی عارف والا میں جاب کرنے کے باوجود ایک پرائیویٹ کلینک بنا رکھا ہے
ایک مریض ثوبیہ زوجہ نیازجو کہ اپنے چیک اپ کے لیے سرکاری اسپتال 351 ای بی میں گی وہاں ڈیوٹی پر موجود صائمہ نامی نرس نے چیک اپ کے بعد اسے اپنے پرائیویٹ کلینک پر ریفر کر دیا وہاں جانے سے پہلے مریضہ کی حالت نارمل تھی
مگر صائمہ نامی نرس نے غلط ادویات لگا دی
جس کی وجہ سے مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئی مریضہ کی حالت بگڑنے پر مریضہ کو تشویش ناک حالت میں کلینک سے باہر نکال دیا
مریضہ کے ورثہ کا کہنا ہے کہ صائمہ نامی خاتون اپنا پرائیویٹ کلینک بنا کر اپنے آپ کو ڈاکٹر ثابت کرتی ہے جوکہ نان کوالیفائیڈ نرس ہے جو پیسے کے لالچ میں معصوم عوام کو غلط آپریشن کر کے ذلیل و خوار ہونے کے لئے چھوڑ دیتی ہے عوام کی اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کے صائمہ نامی نرس پر فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور اس کا پرائیویٹ کلینک بھی بند کروایا جائے اور اسے نوکری سے بھی فارغ کیا جائے تاکہ یہ معصوم لوگوں کو مزید خراب نہ کر سکی
ورثہ نے وزیراعلی پنجاب وزیر اعلی صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معصوم عوام کی مزید جانیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں
Post A Comment:
0 comments: