کاک پٹ کی چھت کے بغیر جنگی جہاز کی خطرناک پرواز
پہلی مرتبہ کسی جنگی جہاز کو کاک پٹ کی چھت کے بغیر اڑان بھرتے دیکھا گیا، جنگی طیاروں کا اندرونی حصہ ہوا کے داخلے سے محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ تیز پرواز کے دوران طیاروں کا توازن نہ بگڑے اور پائلٹ بھی محفوظ رہے۔
1300 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھرنے والے ایس یو 57 نامی جہاز کو پائلٹ نے کاک پٹ کی چھت کے بغیر اڑا کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص بلندی پر جانے کے بعد ہوا کی رفتار میں بھی بڑی تبدیلی رونما ہوتی ہے اور جہاز اس تبدیلی کو چیرتا ہوا اپنا راستہ بناتا ہے، لیکن چھت کے بغیر یہ اڑان حیران کن ہے، ممکن ہے پائلٹ نے کوئی خاص لباس پہن رکھا ہو۔
Post A Comment:
0 comments: