22 سالہ لڑکی نے اپنے ہی باپ کے بچے کو جنم دے دیا
عارف والا زمین پھٹی نہ آسمان گرا تھانہ احمد یار کے گاؤں بیلی دلاور میں 22 سالہ لڑکی نے اپنے ہی باپ کے بچے کو جنم دے دیا درندہ صفت باپ گھر میں اپنی ہی نوجوان بیٹی سے منہ کالا کرتا رہا لڑکی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری
عارف والا/واقعہ تھانہ احمد یار کے نواحی گاؤں بیلی دلاور میں پیش آیا جہاں پہ پروین بی بی زوجہ جہانگیر نے اپنے سابقہ خاوند نیاز احمد سے طلاق لے کر اس کے حقیقی بھائی جہانگیر سے شادی کر رکھی تھی اور دونوں بھائی اپنے گاؤں کے آبائی گھر میں اکٹھے ہی رہائش پذیر تھے متاثرہ لڑکی (ش) اس کے پہلے خاوند نیاز احمد سے پیدا ہوئی تھی جس کو اس کے حقیقی باپ نیاز احمد نے ہی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
عارف والا/ ملزم نیاز احمد اپنے ہی گھر میں اپنی بیٹی سے درندگی کرتا رہا لیکن کسی کو خبر نہ ہونے پائی 8 ماہ کے حاملہ ہونے کے بعد 22 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا تو سارا راز فاش ہو گیا متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے حقیقی والد نے ہی اسے درندگی کا نشانہ بنایا اور یہ بچی اسی کے نطفہ سے پیدا ہوا ہے
عارف والا/ پولیس تھانہ احمد یار نے متاثرہ لڑکی کے درندہ والد اور خاتون پروین بی بی کے سابقہ شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے جاری
Post A Comment:
0 comments: